12 اکتوبر، 2021، 10:31 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84501460
T T
0 Persons
ایرانی پہلوان حسن یزدانی عالمی کشتی یونین ایتھلیٹس کمیٹی میں شامل

تہران ، ارنا - ایرانی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم کے اسٹار "حسن یزدانی" چار سال کے لیے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی ایتھلیٹس کمیٹی میں شامل ہوگئے۔

یزدانی نے ناروے میں عالمی فری اسٹائل کشتی چیمپئن شپ مقابلوں میں موجود پہلوانوں کے ووٹوں کی اکثریت کے ساتھ چار سال کی مدت کے لیے ورلڈ فیڈریشن کی ایتھلیٹس کمیٹی میں شمولیت اختیار کی۔
ریسلنگ فیڈریشن نے حسن یزدانی کو اولمپکس اور عالمی مقابلوں میں سونے اور چاندی اور کانسی کے تمغوں کی وجہ سے ایرانی نمائندے کے طور پر متعارف کرایا۔
عالمی کشتی یونین ایتھلیٹس کمیٹی کے انتخابات ناروے کے شہر اوسلو میں عالمی چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہوئے۔
یہ کمیٹی 2013 میں پہلوانوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی تھی۔
دو ایرانی پہلوان حمید سوریان اور کمیل قاسمی ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن کی ایتھلیٹس کمیٹی کے رکن ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .